(ایجنسیز)
بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انسانی وسائل کے وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر فطری ہے۔
پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سدھیر گپتا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’سنندا پشکر کی موت اچانک اور غیر فطری تھی۔ ان کے جسم
پر زخموں کے نشانات تھے‘ تاہم انھوں نے تفصیل بتانے سے گریز کیا۔انھوں نے کہا کہ ’کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ڈاکٹروں کو مزید طبی جانچ کرنی ہے اور ان کے جسم سے لیے گئے کئی نمونے لیب روانہ کیے گئے ہیں جس کے بعد ہی کوئی حتمی بات کہی جا سکتی ہے۔‘
دوسری جانب ششی تھرور اپنی بیوی سنندا پشکر کی موت کے بعد دلی کےمعروف ہسپتال ایمس سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ وہ رات دیر گئے سینے میں تکلیف کے باعث وہاں علاج کے لیے داخل کرائے گئے تھے۔